سرسی :14/ اگست (ایس اؤ نیوز)ضلع بھر میں گذشتہ دو تین دنوں سےجاری طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے ضلع کے کئی مقامات متاثر ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سرسی،سداپور اور یلاپور میں زیادہ نقصانات ہوئے ہیں مزید دو تین دن بارش جاری رہنے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اور پرائمری اور ہائی اسکولس میں منگل کو چھٹیوں کا اعلان کیاگیا تھا۔
ضلع کے سرسی ، سداپور اور یلاپور تعلقہ میں مسلسل ہورہی بارش کی وجہ مکانات ، کھیتوں وغیرہ کو نقصان پہنچا ہے، سرسی شہر کے مراٹھی کوپا کے وینکٹیش وامن نائک ، بدنگوڑی دیہات کے گجانن نارائن شیرور کر، منجگونی دیہات کے شری نواس رامانائک، ہنومنتی کے ڈومننگ روڈرگس اور یڈہلی کے سرسوتی نارائن نائک کے گھر گرجانے سے ایک لاکھ روپیوں سے زائد نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
مسلسل ہورہی بارش کو دیکھیں تو روایت سے زائد بارش کی پیمائش کی گئی ہے۔ اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک سرسی تعلقہ میں 74.2م م۔ سداپور میں 93.4م م ،یلاپور میں 78.4ملی میٹر اور منڈگوڈ میں 14.2م م بارش کی پیمائش درج کی گئی ہے۔موسم باراں میں ابھی تک سرسی تعلقہ میں کل 2069.9م م ۔ سداپور میں 2312م م ، یلاپور میں 1928.8م م اور منڈگوڈ میں 699ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ یہ پیمائش گذشتہ برس سے بھی زائد بتائی جارہی ہے۔